ملتان ‘23 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والی دھڑ جڑی بچیوں کو نمازجنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 15:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) ملتان میں انتقال کرنے والی دھڑ جڑی بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ملتان میں 23 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ رات دونوں دھڑ جڑی بچیاں دم توڑ گئیں جن کی نماز جنازہ ہفتہ کو بستی محمود کوٹ میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 14 جنوری کو سونیا بی بی نامی خاتون نے ایک نجی اسپتال میں تین بچیوں کو جنم دیا تھا جن میں ایک بچی نارمل جبکہ دو کے دھڑ جڑے ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ دونوں بچیوں کا دل ، جگر اور چھوٹی آنت ایک ہے جس پر میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنا ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :