پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پالپا کی راہیں جدا ہو گئیں

ہفتہ 6 فروری 2016 15:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پالپا کی راہیں جدا ہو گئیں، پالپا کے صدر نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، وزیرمملکت زبیر عمر نے پائلٹس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین روز کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پالپا فضائی آپریشن بحال کرنا چاہتی ہے، کچھ عناصر کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت اگر مکمل سیکیورٹی فراہم کرے تو فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیں گے، جس پر چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے پالپا کے صدر عامر ہاشمی کے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پائلٹس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر سے مذاکرات پر اپنی قیادت سے شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔کمیٹی ارکان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے محمد زبیر سے آج ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے انہیں اعتما دمیں نہیں لیا۔ کمیٹی عہدیداروں نے کہاکہ تمام رہنماؤں کو اعتماد میں لئے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے تاہم ارکان کو اعتماد میں لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :