پی ایس ایل میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا

پشاور زلمے کے محمد اصغر نے ناقابل یقین کیچز اور شاندار باؤلنگ کرکے سب کو حیران کردیا میرے پٹھانوں والے بڑے بڑے ہاتھ ہیں ، ایک دفعہ گیند آ جائے تو آسانی سے نکل نہیں سکتی، محمد اصغر

ہفتہ 6 فروری 2016 15:15

پی ایس ایل میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پشاور زلمے کے نوجوان لیفٹ آرم سپن بولر محمد اصغر کو میچ میں 3وکٹیں لینے اور دو شاندار کیچ پکڑنے پر مین آف کی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد اصغر نے اپنی جادوئی باؤلنگ سے اسلام آباد کے بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہ دیا اور عمر امین ،بابر اعظم اور کپتان مصبا ح الحق کو پویلین کی راہ دکھائی۔محمد اصغر نے سیم بلنگز اور آندرے رسل کے شاندار کیچ بھی پکڑے۔کیچز سے متعلق رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پٹھانوں والے بڑے بڑے ہاتھ ہیں جس میں ایک دفعہ گیند آ جائے تو انتی آسانی سے نکل نہیں سکتی۔محمد اصغر کے جواب پر گراؤنڈ میں موجود تمام افراد ہنسنے لگ گئے اور سپنر کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :