سرگودھا،شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور مہم چلائی جائیگی

ہفتہ 6 فروری 2016 15:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) سرگودھا سمیت شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور طریقہ سے مہم چلائی جائیگی جس کیلئے محکمہ بلدیات نے ہدایات جاری کردی ہیں اس سلسلہ میں تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ از خود تجاوزات کو ختم کرلیں وگرنہ بلا تفریق کاروائی کرکے تجاوزات ختم کرائی جائینگی شہر کے فٹ پاتھ خالی کرانے کیساتھ ساتھ سروسز روڈ پر قابض لوگوں کیخلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :