دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قاری اشرف شاکر کو باعزت بری کر دیا
ہفتہ 6 فروری 2016 15:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3کے جج ہارون لطیف نے مرکزاہلسنت چوک بیگم کوٹ کے سربراہ قاری اشرف شاکر کو دہشت گردی کے خود ساختہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے باعزت بری کردیا ہے قاری اشرف شاکر پر ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ راشد انیس بٹ نے ذاتی انا کے باعث دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ درج کررکھا تھا بتا گیا ہے کہ شاہدرہ کی معزز شخصیت قاری اشرف شاکر نے نومبر 2013میں مرکز اہلسنت میں شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد کررکھا تھا کہ دوران کانفرنس ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ راشد انیس بٹ نے بغیر یونیفارم سرکاری اسلحہ سے مسلح ہوکر مرکز اہلسنت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو گیٹ پر معمور کارکنوں میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر ایس ایچ او راشد انیس بٹ نے پولیس گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاری اشرف شاکر کے خلاف 25نومبر 2013کودہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر دبائے رکھی تقریباً دوسال بعد 2015میں راشد انیس بٹ نے کارروائی ڈالنے کیلئے مقدمہ اوپن کردیا جس کے نتیجہ میں قاری اشرف شاکر کو ضمانت کرانی پڑی اور مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3میں جاری رہی گذشتہ روز عدالت نے قاری اشرف شاکر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا ، اپنی بریت پر قاری اشرف شاکر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے اور اب حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ سرکاری پولیس افسر کے خلاف نوٹس لیں مجھے جو انصاف ملنا تھا مل گیا اسے کیا سزاملتی ہے اس کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب ہی بتا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.