پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں گے،عابد شیرعلی
ہفتہ 6 فروری 2016 14:58
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیر لائن بنانا چاہتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے افراد پی آئی اے کی کارکردگی نہ صرف سراہیں بلکہ اس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی آئی اے کے کارکنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر کے اپنی سیاست چمکانے کے درپے ہیں مگر ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔
وزیر مملکت عابد شیر علی نے یہ بات فیصل آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا چانس دیا ہے انہیں ہمارا مشکور ہونا چاہئے اگر ہم چاہتے تو دیگر جماعتوں کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت قائم کر سکتے تھے اور اس سلسلہ میں دیگر جماعتوں کا وزیراعظم پر دباؤ بھی تھا مگر وزیراعظم نے اکثریت کی بناء پر انہیں خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے کا موقع فراہم کیا تاکہ یہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.