پاک فوج نے چھٹی مردم شماری کے لیے اضافی جوان دینے سے معذرت کرلی
ہفتہ 6 فروری 2016 14:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) فوج نے مارچ میں ہونے والی شیڈول چھٹی مردم شماری کے لیے اضافی جوان دینے سے معذرت کرلی جس سے مردم شماری ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔
(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے مردم شماری کے لیے 14ارب 5کروڑروپے جاری کر دیے ہیں بیوروشماریات ذرائع کے مطابق مار چ میں شیڈول چھٹی مردم شماری کے لیے مطلوبہ تعداد میں فوجی جوان دستیاب نہ ہونے کے باعث مردم شماری کے ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے حکومت نے مردم شماری کے لیے 1لاکھ 67ہزار سے پونے 4لاکھ کے درمیان فوجی جوان مانگے تھے مگر آپریشن ضرب عضب اور ملکی سکیورٹی صورتحال میں مصروف ہونے کے باعث فوج نے اضافی جوان فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج نے 1لاکھ جوان فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو کہ قابل بھروسہ مردم شماری کے لیے ناکافی ہیں جس سے مردم شماری کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.