جھنگ:ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ہفتہ 6 فروری 2016 14:57

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) جھنگ کے علاقے علی آباد میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جھنگ کے علاقے علی آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک مخالف سمت آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرایا ہے اور حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اپنے 3 بچوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔جائے وقوعہ سے ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے

متعلقہ عنوان :