پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن، آئی جی پنجاب نے تفصیلات طلب کرلیں

ہفتہ 6 فروری 2016 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) محکمہ پولیس پنجاب میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن پر آئی جی مشتاق سکھیرا بھی ایکشن میں آگئے،تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے تفصیلات طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پنجاب کے 36اضلاع میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کرنیوالے پولیس اہلکاروں اور افسران کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرکے چھبیس فروری کو آئی جی پنجاب کی جانب سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مراسلے میں تمام ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو جلد از جلد رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔آر پی او ڈیرہ غازی خان بھی غیر قانونی ترقی لینے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :