اورنج لائن ٹرین ہمارا منصوبہ تھا ، مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین ہمارامنصوبے تھا لیکن ہمارے منصوبے میں کسی تاریخی عمارت کو نقصان نہیں پہنچ رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ منصوبہ زیرٍ زمین تعمیر کرنا تھا ، ن لیگ کا یہ منصوبہ تباہی کا منصوبہ ہے جس میں لوگوں کے گھر تک گرائے جا رہے ہیں۔ لیکن ہمارے منصوبے کے زیرٍ زمین ہونے کے باعث نہ تو کسی کا گھر گرتا اور نہ ہی کسی تاریخی عمارت کو نقصان پہنچنا تھا۔

متعلقہ عنوان :