پاکستان افغان مفاہتی عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے‘ مذاکرات کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہتی عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں افغانستان میں امن کے قیام اور اعتماد سازی کے لیے افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے چار ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور کے مطابق اجلاس طالبان کے ساتھ بات چیت پر زور دے گا اور مذاکرا ت کی کامیابی کے لیے پر تشدد کارروائیو ں کو روکنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں پر تشدد واقعات کا خاتمہ ہو گا۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کے لیے روڈ میپ بنانے کی تجویز چین نے دی تھی۔اس سے قبل اس گروپ کا پہلا اجلاس اسلام آباد ہی میں ہوا تھا جبکہ دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا تھا۔