محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے لاکھوں روپے مالیت کے کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے لاکھوں روپے مالیت کے کچھوے ملک سے باہر لے جانے کی کوشش نا کام بنا تے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے چینی باشندے کوگرفتار لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق چینی باشندہ لیو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سیایک غیر ملکی ائر لائن کے ذریعے 40کچھوے کولمبو اسمگل کر رہا تھا۔وائلڈ لائف لاہور کی ٹیم نے کچھوے بر آمد کرکے چینی باشندے کوگرفتار لیا ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کاکہنا ہے کہ ملزم کو عدالت پیش کر کے کچھوے اسمگل کرنے والے گروہ کا پتہ چلایا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :