چین کی زلزلے کے بعد تائیوان کو مدد کی پیش کش

ہفتہ 6 فروری 2016 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء/شنہوا) سرزمین چین نے خونین زلزلے جس سے ہفتے کو علی الصبح تائیوان کے جنوب کا علاقہ لرز اٹھا کے بعد تائیوان کو امداد کی پیش کش کی ہے ۔ سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ما ژیاؤ گوانگ نے کہا کہ چین کی خلیج تائیوان بر سے تعلقات کی ایسوسی ایشن ( اے آر اے ٹی ایس )زلزلے قریباً دو گھنٹے بعد صبح چھ بجے کے بعدتائیوان کی سٹریٹس ایکسچینج فاؤنڈیشن سے رابطے میں ہے ،ے آر اے ٹی ایس نے ایس ای ایف کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر امداد کی پیش کش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ما نے زلزلے کے متاثرین سے تشویش اور تعزیت کا اظہار کیا۔چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے تائیوان کو 2ملین یوژان (304268امریکی ڈالر ) کی امدادی فنڈ کی پیش کش کی ہے ، یہ زلزلہ علی الصبح 3.57پر 15کلومیٹر کی گہرائی پر تائیوان کے کاؤ حسیونگ میں ہفتے کو آیا ۔ یہ بات چین کے مرکز زلزلہ نیٹ ورک نے بتائی ہے ، اس کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.7تھی اور اس کا مرکز 52.94ڈگری شمالی طول البلد اور 120.54ڈگری شمالی طول البلد مانیٹرکی گیا ، چین کے زلزلہ مانیٹر کرنے والے مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4درجے بتائی ہے اور کہا کہ اس کا مرکز پنگ ٹنگ کاؤنٹی سے قربیاً 27کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔

متعلقہ عنوان :