شین ڈونگ کی ایک منہدم کان میں پھنسے 13کان کنوں کی تلاش کا کام ترک کر دیا گیا

ہفتہ 6 فروری 2016 14:10

جینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء/شنہوا)25دسمبر سے مشرقی چین کے صوبہ شین ڈونگ میں جپسیئم کی منہدم کان میں پھنسے ہوئے 13افراد کی تلاش کی کارروائی ہفتے کو ختم کردی گئی ،امدادی کارکنوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ واقع 43روز بعد ان کے زندہ بچ جانے کی کوئی امید ہے ہے ۔

(جاری ہے)

پنگ ژی کاؤنٹی کی یورونگ ٹریڈ کمپنی کی ملکیت اس کان کی سرنگیں مکمل طورپر منہدم ہو گئیں اور زیر آب آ گئیں ۔ یہ بات تلاش و بچاؤ ٹیم نے بتائی ہے ، اس کان کے منہدم ہونے کی تحقیقات جاری ہیں ، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 29کان کن زیر زمین کام کررہے تھے ، 11کان کنوں کو فوری طورپر بچا لیا گیا ، ایک کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ،مزید 4کو 36روز بعد نئی ڈرلڈ ریسکیو شافٹ کے ذریعے نکال لیا گیا ۔