حافظ آباد‘ مسافر کوچ ،گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ‘میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق ‘4شدید زخمی

جاں بحق جوڑے کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی‘حادثہ میں دو بھینسیں اور ایک گدھا بھی ہلاک

ہفتہ 6 فروری 2016 14:01

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) ونیکے قادر آباد روڑ پر مسافر کوچ ،گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ۔حادثہ میں دو بھینسیں اور ایک گدھا بھی ہلاک ہو گیا زخمیوں کو ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرات سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ ونیکے قادر آباد روڑ پر امراؤ کلاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی فتح محمد ،آمنہ بی بی اور گدھا گاڑی والاامتیاز نامی شخص موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

جاں بحق ہونے والے جوڑے کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :