لیسکو نے ن لیگ کے سینئیر رہنماﺅں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 13:28

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) : لیسکو نے ن لیگ کے سینئیر رہنماﺅں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دیہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ایکسئین اقبال ٹاﺅن ڈویژن ندیم ملک کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر لاکھوں روپے کے نادہندہ ہیں، ندیم ملک نے بتایا کہ کھوکھر پیلس کے ذمے چالیس لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

کھوکھر پیلس کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے لیکن کوئی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے بعد بل کی عدم ادائیگی کے پیشٍ نظر لیسکو نے آج کھوکھر پیلس کی بجلی کاٹ دی ہے ، ایکسئین کا کہنا ہے کہ بل کی ادائیگی کے بعد ہی بجلی بحال ہو گی۔ واضح رہے کہ ن لیگی رہنماافضل کھوکھر این اے 128 سے رکن قومی اسمبلی اور سیف کھوکھر پی پی 160 سے رکن پنجاب اسمبلی ہے۔

متعلقہ عنوان :