سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری روکنے اور لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی

ہفتہ 6 فروری 2016 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری روکنے اور لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ بھی چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ملک چلانے کی بجائے تجارت کرنا چاہتی ہے۔ احتجاج کے بعد وزیر اعظم کی تقریر نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران 2 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی میں احتجاج کے دوران جاں بحق ملازمین کے لواحقین کو معاوضہ دلایا جائے۔