برطانیہ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے اعلی سطحی فوجی وفود نے روس کا دورہ کیا ہے‘کچھ ممالک نیٹو سے ڈرتے ہوئے روس

کے ساتھ طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدوں کو آشکار نہیں کرنا چاہتے -روس کے نائب وزیردفاع کا انکشاف

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 12:05

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) کچھ ممالک نیٹو کے غضے سے ڈرتے ہوئے روس سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ موجودہ دفاعی تعاون کے بارے میں نہ بتائے یہ انکشاف روس کے نائب وزیر دفاع انتاتولی انتونوو نے روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس کو تنہا کرنے کی نیٹو کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں روس اور فرانس کے وزائے دفاع کی ملاقات ہوئی اور پھر جنرل اسٹاف کے سربراہوں کی بھی۔ روسی آرمی چیف جنرل والیری گیراسیوو نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ دو بار بات چیت کی۔ اس کے علاوہ برطانیہ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے اعلی سطحی فوجی وفود نے روس کا دورہ کیا۔ دوسرے ملکوں کے وفود بھی روس آئے لیکن ان ممالک نے نیٹو کے ڈر سے ہم سے درخواست کی کہ ہم اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں۔

متعلقہ عنوان :