Live Updates

تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ، کپتان کے لیے خصوصی بس تیار کی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 12:01

تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ، کپتان کے لیے خصوصی بس تیار کی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کراچی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف اور پی آئی اے ملازمین کے ساتھ احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے پیشٍ نظر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے لئیے ایک خصوصی بس تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کاروان انصاف کے لیے تیار کی گئی اس بس کو خصوصی طور پر کپتان کے لیے تیار کروایا گیا ہے جس میں باتھ روم، آرام دہ کُرسیاں اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔ خصوصی طور پر تیار کی گئی اس بس میں بیٹھ کر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے اور ان کے ہمراہ پارٹی کی دیگر قیادت بھی شریک ہو گی۔ کپتان کے لیے تیار کی گئی اس خصوصی بس کے اندرونی مناظر آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات