قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم

ہفتہ 6 فروری 2016 11:56

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 فروری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور رائے محمدنواز مارتھ نے تھانہ صدر کے علاقہ اٹھیل پورمیں دوستوں کے ہاتھوں سال2012ء میں قتل ہونیوالے مقتول صدام حسین کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم اویس کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت اور مبلغ ایک لاکھ رو پے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ اسکے ہمراہی ملزم نویدکو استغاثہ کی طرف سے جرم ثابت کرنے میں ناکامی پر شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق سال2012ء میں ملزمان اویس اور نو ید نے دھوکے سے گھر سے بلاکر فائرنگ کرکے ہلاک کردیاتھا۔پولیس تھانہ صدر نے مقتو ل کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :