مظفر گڑھ،جمشید دستی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ،ڈی پی او

ہفتہ 6 فروری 2016 11:15

مظفر گڑھ،جمشید دستی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کوہسپتال میں گھس کر عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی نے مظفر گڑھ کے ایک ہسپتال میں گھس کر عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔