پاکستان کا نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی پر زور

مغرب میں بعض غیر اصولی سیاست دانوں نے دوسرے ملکوں کے خلاف نفرت اور خوف پھیلاکر،پناہ گزینوں کے خلاف دیواریں کھڑی کرنے کے وعدے کرکے اپنی سیاست چمکائی ،ڈاکٹر ملیحہ لودھی کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 6 فروری 2016 11:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) پاکستان نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پریشان کن رجحان کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستانی مشن اور او آئی سی کے تحت اقوام متحدہ میں منعقدہ تقریب کے دوران اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مغرب میں بعض غیر اصولی سیاست دانوں نے دوسرے ملکوں کے لوگوں کے خلاف نفرت اور خوف پھیلاکر اور پناہ گزینوں کے خلاف دیواریں کھڑی کرنے کے وعدے کرکے اپنی سیاست چمکائی ہے۔

متعلقہ عنوان :