حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ،

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 11:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ،جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حتمی نتیجے پر پہنچنے تک فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی وفداور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں نے کراچی میں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات کی جس کے بعد محمد زبیر نے ملازمین سے فضائی آپریشن بحال کرنے کی درخواست کی دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے بتایا کہ حکومتی وفد سے ملاقات بامعنی رہی۔

ان کے موقف کو سنا گیا لیکن کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر فضائی آپریشن بحال نہیں کریں گے۔ حکومت چار لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب کرائے۔

متعلقہ عنوان :