ایبٹ آباد میں گیسٹ ہاؤس کے اندردھماکے سے ایک خاتون ہلاک 24افراد زخمی ہوگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 11:07

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) ایبٹ آباد میں منڈیاں کے علاقے میں گیسٹ ہاؤس کے اندردھماکے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکا گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ادھرریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کام کاروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں کوفوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔دھماکے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :