کراچی کا انوکھا بازارجہاں زندگی اور موت ساتھ ساتھ بکتی ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:38

کراچی کا انوکھا بازارجہاں زندگی اور موت ساتھ ساتھ بکتی ہیں

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بازار ایسا بھی ہے جہاں زندگی اور موت ساتھ ساتھ بکتی ہے صدرمیں لکی اسٹار مارکیٹ کہلانے والے اس بازار کی نصف دکانیں ایک سیدھی سی گلی میں اور کچھ بغلی گلی میں واقع ہیں۔ ایک دکان پر اسلحہ، بندوق، گولہ بارود اور ریوالور جیسے موت کا سامان ملتا ہے تو اسی کے برابر والی دکان پر جان بچانے میں مدد دینے والے جدید طبی آلات۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ جس طرح عام دکانوں پر باہر تک دکان میں بکنے والا سامان گاہک کو متوجہ کرنے کے لئے رکھا ہوتا ہے، یہاں بھی ایک دکان پر باہر رکھا اسلحہ اور اس کے برابر والی دکان کے باہر رکھے طبی آلات پیٹھ سے پیٹھ جوڑے نظر آتے ہیں۔ کینٹ کی حدود میں ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والے سامان، خاص کر اسلحہ خریدنے کے اپنے مخصوص طریقے ہیںعام بازاروں کی طرح یہاں فوٹوگرافی نہیںکی جاسکتی اور دکاندار اسلحہ کا لائسنس دیکھے بغیر کسی کو اسلحہ فروخت نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

یہاں اسلحہ خریدنے کے بھی مختلف مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے میں لائسنس بنوایا جاتا ہے، پھر اسلحہ خرید کر لائسنس میں اسلحہ کی تفصیل مقررہ وقت سے قبل درج کرنا ہوتی ہے، کیوں کہ مقررہ وقت کے بعد اندراج سے لائسنس منسوخ ہو جاتا ہے۔یہ شہر میں اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری کا سب سے بڑا بازار ہے دوسرا بڑا بازار ڈیفنس کے علاقے زمزمہ میں ہے لیکن اسے لکی اسٹار والی اہمیت حاصل نہیںیہی وجہ ہے کہ یہاں سیکورٹی بھی ہر وقت سخت رہتی ہے۔ایک دکاندار نے اپنے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہر دکان میں کئی کئی کیمرے لگے ہیں اس کے باوجود تاجر اسلحہ فروخت کرتے وقت غیرمعمولی احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ سیکورٹی حکام کو ہر چیز اور اقدام کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :