ایبٹ آباد میں گیسٹ ہاﺅس کے اندردھماکے سے ایک خاتون ہلاک 24افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:33

ایبٹ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) ایبٹ آباد میںمنڈیاں کے علاقے میں گیسٹ ہاﺅس کے اندردھماکے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکا گیسٹ ہاﺅس کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ادھرریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کام کاروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں کوفوری طبی امداد کی فراہمی کےلئے ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔دھماکے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :