دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاو¿نٹس معطل کردیئے
میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:33
سان فرانسسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے وسط 2015 سے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاونٹس دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر معطل کیے ہیں۔ٹوئٹر نے اپنے بلاگ پر بتایا ہے کہ معطل کیے گئے اکاو نٹس زیادہ تر دولت اسلامیہ سے متعلق ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے فروغ کے لیے ٹوئٹر کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ اس نے شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم میں اضافہ کیا ہے تاکہ تیزی سے کام کیا جاسکے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کے دنیا بھر میں 50 کروڑ صارفین ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے نتائج دیکھے ہیں، جن میں اکاونٹس کے معطل کیے جانے میں اضافہ اور اس قسم کی سرگرمیوں کو ٹوئٹر سے دور رکھنا شامل ہیں۔(جاری ہے)
اس کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی ’مناسب ہواوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
امریکہ سمیت دنیا بھر کی حکومتوں آن لائن ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کو فروغ روکنے کے حوالے سے مزید اقدامات پر زور دیتی ہیں۔گذشتہ سال دسمبر میں امریکی سیاستدانوں نے ایک ایسا بل پیش کیا تھا جس میں ٹوئٹر اور فیس بک سمیت ایسی کمپنیوں کو دہشت گردی کی کسی کارروائی کے متعلق اطلاع دینے کا پابند کیا گیا تھا۔یورپی یونین کے حکام بھی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ یہ مسئلہ زیربحث لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گذشتہ سال مارچ میں فیس بک نے اپنے اصول و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ’خطرناک تنظیموں‘ کا ایک الگ سیکشن متعارف کروایا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ ’دہشت گردی کی کارروائی، باقاعدہ مجرمانہ سرگرمی یا نفرت کا فروغ‘ کرنے والے گروپوں پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.