وزیراعلی پنجاب نے ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹرکوآرڈنیشن عبدالمجید شاہد کو بدعنوانی کے الزامات پر معطل کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 00:40

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) وزیراعلی پنجاب نے محکمہ اطلاعات وثقافت کی سفارش پر ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹرکوآرڈنیشن عبدالمجید شاہد کو بدعنوانی کے الزامات پر معطل کرتے ہوئےپنجاب ریونیواتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرراحیل صدیقی کو ان کے خلاف انکوائری افسرمقررکیا ہے جوکہ آئندہ چندروز میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلی کو رپورٹ پیش کریں گے-واضح رہے کہ مجید شاہد کو 2008میں بھی اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر معطل کیا گیا تھا اور بعدازاں سیاسی مصلحت کی بنیاد پر انہیں نوکری سے برخاست کرنے کی بجائے ان کی تنزلی کرکے دوبارہ اسی محکمے میں تعینات کردیا گیا-مجیدشاہدپر الزام تھا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کے اشتہاروں کے اجراءکی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور اشتہاروں کے اجراءمیں بھی اخباروں کا انتخاب ذاتی پسندوناپسند کی بنیاد پر کیا -

متعلقہ عنوان :