Live Updates

حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ،حکومت عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر رہی ہے ، عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے،حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کسی کو آن بورڈ نہیں لیا،اڑھائی سال کے دوران قرضوں کی بھرمار کردی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 6 فروری 2016 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ حکومت عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر رہی ہے ۔ عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر کے عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے اس لئے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اڑھائی سال کے دوران قرضوں کی بھرمار کردی گئی ۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 9سال کے مقابلے میں آج سب سے زیادہ بیروزگاری ہے ۔ ڈیزل پر98فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں اسپتالوں کے نظام میں بہتری لانے کے لئے ایکٹ نافذ کیا ۔کسان طبقہ حکومتی پالیسیوں کا شکار رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز سے امیروں کو فائدہ پہنچا یا جا رہا ہے ۔ حکومت کو ٹیکس اصلاحات لانی چاہیئں ۔حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کسی کو آن بورڈ نہیں لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات