نیپال ایک مرتبہ پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 23:02

نیپال ایک مرتبہ پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا
کھٹمنڈو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء)نیپال ایک مرتبہ پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق نیپال ایک مرتبہ پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2-5 بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔