پاکستان کا بچہ بچہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، بھارت زیادہ عرصہ تک کشمیر پر اپنے ناجائز قبضہ کو جاری نہیں رکھ سکتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی ،کشمیر جلد آزاد ہوکر پاکستان کاحصہ بنے گا

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 22:28

راولاکو ٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارت زیادہ عرصہ تک کشمیر پر اپنے ناجائز قبضہ کو جاری نہیں رکھ سکتا۔کشمیری عوام نے بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انشاء اﷲ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوکر پاکستان کاحصہ بنے گا۔وہ جمعہ کو راولا کوٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقد ایک تقریب میں اپنے خطاب کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام نے بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انشاء اﷲ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوکر پاکستان کاحصہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اجاگر کررہی ہے۔مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مستقل حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں او ر موجودہ حکومت نے گذشتہ 3سالوں میں آزاد کشمیر میں جتنا ترقیاتی بجٹ مہیا کیا وہ ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آزاد جموں کشمیر کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے کونسل کے اجلاس آزاد کشمیر میں منعقد کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔اسی وجہ سے آزاد جموں کشمیر کونسل کے گذشتہ تین اجلاس مظفر آباد اور باغ میں کیے گئے۔ جبکہ اس سے پہلے آزاد جموں کونسل کے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوتے رہیں ہیں

متعلقہ عنوان :