پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے ،معاملے پر سیاست چمکانے کے بجائے ادارے کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی جائیں ، پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ،ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان کا بیان
جمعہ 5 فروری 2016 22:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاہے کہ پی آئی اے پر سیاست چمکانے کے بجائے اس کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز لائی جائیں، ایک حساس ادارہ ہے ، پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ،ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے، پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی آئی اے حساس قومی ادارہ ہے اور اس پر سیاست چمکانے کے بجائے اس کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز لائی جائیں ۔مشاہداﷲ خان نے کہاکہ جن لوگوں نے پی آئی اے کو انتظامی اور مالی لحاظ سے تباہی سے دوچار کیا آج وہی اس پر سیاست چمکا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
ن لیگ نے اپنے گذشتہ دور حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنایا ۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ۔بعض عناصر کو خوف ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کے تیجے میں ان کی بدعنوانیاں سامنے لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو ناحق تنگ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار، تاہم ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے ،نجکاری اور شراکت داری میں زمین آسمان کا فرق ہوا کرتا ہے، بعض عناصر چاہتے ہیں کہ قومی اداروں سیاسی نوازشات کا ذریعہ بنا کر رکھا جائے ۔سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ حکومت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کئے بغیر نجکاری کا سوچا تک نہیں۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ بعض سیاسی رہنما پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی آڑ میں انہیں تشدد پر اکسا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور خونریزی کی ترغیب دی لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑی۔پرامن اور جمہوری احتجاج کو طاقت سے نہیں دبانا ن لیگ کی حکومت کا طرز سیاست نہیں لیکن ایک سیاسی جماعت خون اور لاشوں پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 126دن کا احتجاج نہایت صبر اور خندہ پیشانی سے برداشت کیا، کہیں آنسو گیس تک کا استعمال نہیں کیا۔ مشاہداﷲ خان پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.