بلوچستان میں سالوں بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر پرجوش اور روایتی انداز میں منایا گیا

جمعہ 5 فروری 2016 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر سالوں بعد پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر پرجوش اور روایتی انداز میں منایا گیا، کوئٹہ سمیت مستونگ خضدار اور دیگر شہروں میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی تک کشمیریوں کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں یکجہتی کشمیر کی تقاریب کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا، تاہم اس سال 5فروری کو کوئٹہ اور دیگر شہروں میں یوم یکجہتی کی بھرپور تقاریب سے ثابت ہو گیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے اور معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :