جمہوریت میں لو گوں کو بولنے کا حق دیا جاتا ہے ‘ حکومت کے پاس وقت ہے مذاکرات کر لینے چاہئیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی پی آئی اے ملازم سلیم اکبر کے گھر تعزیت کے موقع پر گفتگو

جمعہ 5 فروری 2016 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں لو گوں کو بولنے کا حق دیا جاتا ہے ‘ حکومت کے پاس وقت ہے مذاکرات کر لینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خورشید شاہ کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج میں جاں بحق ملازم سلیم اکبر کے گھر پہنچ گئے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہاکہ جمہوریت میں بولنے کا حق دیا جاتا ہے۔ پی آئی اے ملازمین پڑھے لکھے لوگ ہیں ۔ ملازمین پر امن احتجاج کر رہے تھے ہم حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی احتجاج میں شرکت اچھی بات ہے۔ حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے مذاکرا ت کر لینے چاہئیں۔ مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں