اورنج لائن کیلئے ایکوائرکی جانے وا لی اراضی کا معاوضہ‘ تین دنوں میں اڑھائی ارب روپے ادا کر دیئے گئے

ون ونڈو کیمپوں میں معاوضہ حاصل کرنے آنے والوں کے لئے کھانے اور چائے وغیرہ کا بھی انتظام

جمعہ 5 فروری 2016 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے ایکوائر کی جانے والی جائیداد وں کا معاوضہ کرنے کے لئے شروع کئے جانے والے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تین دنوں میں اڑھائی ارب روپے سے زائد رقم اداکر دی گئی -یوم یک جہتی کشمیر کے سرکاری تعطیل کے باوجود گزشتہ روز گورنمنٹ کالج کرکٹ گراؤنڈ نزد سول سیکرٹریٹ‘انجینئرنگ یونیورسٹی گیٹ نمبر 6جی ٹی روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم خصوصی کیمپ صبح 9بجے سے رات گئے تک بدستور کام کرتے رہے جہاں تمام متعلقہ محکموں اور بینکوں کا عملہ سارا دان شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل رہا - معاوضہ وصول کرنے کے لئے ان کیمپوں میں آنے والوں کے لئے کرسیوں‘ چائے اور کھانے کا بھی انتظام کیا گیا اور انہیں فری ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی-

متعلقہ عنوان :