Live Updates

تحریک انصاف کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،عارف علوی

کشمیر کے لیے موجودہ حکومت کی سیاسی اور سفارتی توجہ بہت کمزور ہے،خرم شیرزمان کشمیر کے معاملے میں وفاقی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے۔حلیم عادل شیخ ودیگر رہنماؤں کا گورا قبرستان سے کراچی پریس کلب ریلی کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں کشمیرکے آرگنائزرسردارزوالفقاراور دعازبیرکی جانب سے یوم کشمیر کے حوالے سے گوراقبرستان سے کراچی پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماایم این اے ڈاکٹر عارف علوی ،ایم پی اے ڈاکٹر خرم شیر زمان نے کی ،ریلی کا تمام سفر رہنما ؤں کی جانب سے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پیدل طے کیا گیا،اس موقع پر سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا ساتھ دیااس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ یک انصاف کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیر کا مسئلہ عوام کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہوسکتاہے موجودہ حکمرانوں کے لیے نہیں ۔

(جاری ہے)

یہ لوگ مسئلہ کشمیر ہو یا پاکستان کی عوام کے فلاح وبہبود کے مسائل کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ،کشمیری عوام پوری جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہی ہے ،موجودہ وقت میں کشمیر کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی توجہ بہت کمزور ہے،نواز لیگ کشمیر کی آزادی کے لیے روایتی ڈائیلاگ ادا کرکے اپنا فرض ادا کردینے کو ہی کامیابی سمجھتی ہے ،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف حکومتوں کے آنے جانے کے بعد بھی کشمیر کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا،پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر کشمیرکو آزاد کروالے گی۔

تحریک انصاف کا بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کارو بار نہیں ہے جوہم اس سے دب کررہے ہیں ہمارے لیے سب سے اہم کشمیر کی مظلوم عوام ہے جو گزشتہ ستر برسوں سے مصیبتیں جھیل رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے کیونکہ کشمیر اپنی آزادی کے بعد پاکستان کے ساتھ رہنا پسندکرتاہے اور یہ ہی بات دشمنوں کو ہضم نہیں ہوتی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :