مری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل ، سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کی بھی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے ،اس سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی مستفید ہوں گے

وزیراعظم نواز شریف کامری میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 20:41

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے مری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، ان منصوبوں کی جلد تکمیل سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی مستفید ہوں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مری میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو مری کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کی بحالی کیلئے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، منصوبوں میں مال روڈ کی بحالی، پارکنگ کی سہولتوں میں اضافہ، ہسپتالوں کی بہتری اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے مال روڈ مری کی خوبصورتی اور بحالی کے لئے تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مری میں سینما ہال کو بہتر بنایا جائے جسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، آرٹ، ادب اور فنکاروں کی حکومتی سرپرستی کیلئے جامع قومی پالیسی تیار کی جائے، فلمی صنعت کی بحالی ضروری ہے، ماہانہ وظیفے کے ذریعے فنکاروں کی سرپرستی کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے مری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، ان منصوبوں کی جلد تکمیل سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی مستفید ہوں گے۔وزیراعظم نے بستال موڑ سے پنڈی پوائنٹ تک کیبل کار منصوبے کی فزیبلٹی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد مقامی افراد اور سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :