مسلم لیگ ن کے نئے صدور کے نوٹیفیکیشن جاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 5 فروری 2016 20:29

مسلم لیگ ن کے نئے صدور کے نوٹیفیکیشن جاری

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء ) جھنگ کی تحصیلوں میں مسلم لیگ ن کے نئے صدور کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے گئے تفصیل کے مطابق ضلعی صدر ن لیگ و لیگی ایم پی اے چوہدری خالد غنی نے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں مظہر حسین کھوکھر کے ہمراہ مذکورہ نوٹیفکیشن جاری کیے تحصیل اٹھارہ ہز اری کا صدر دوبارہ میاں ظفر احمد گوشی کو نامزدکردیا گیا جبکہ تحصیل جھنگ کا صدر چوہدری اشفاق باجوہ کو نامزد کیا گیااس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری ن لیگ اٹھارہ ہزاری چوہدری ناصر جاوید واہلہ نے نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ اراکین پارٹی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :