سب کی دادی رخصت ہوگئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 5 فروری 2016 20:28

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء ) معمر ترین خاتون سکینہ بی بی زندگی کی 110 بہاریں دیکھنے کے بعد دارفانی سے کوچ کرگئیں جنہیں مقامی قبرستان جھمٹ میں سپردِ خاک کردیا گیاہے ۔ ان کی نمازِ جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اڈہ بیگووالہ (صابرآباد) کے محمد صابر قادری وٹو، محمد اسحاق اورمحمود وٹو کی والدہ ماجدہ اورعاصم علی ، کاشف علی ،عرفان بشیر ، عبدالصبور کی دادی سکینہ بی بی نے 110 اپنی زندگی کے نشیب وفراز ،اتارچڑھاؤ دیکھے ۔

اپنی زندگی کے آخری ایام تک اپنی خوراک میں خالص دیسی گھی ، لسی ، دودھ، دہی ،سبزیاں وغیرہ کا استعمال کرتی رہیں جبکہ نظر کی درستگی پر قرآن پاک کی تلاوت اورنماز کی ادائیگی کو بھی معمو ل بنائے رکھا ، مرحومہ کی رسمِ قل 7فروری بروز اتوار صبح 10 بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کیا جائے گا۔