اسلام کی تعلیمات احترام انسانیت ،انسانی حقوق اور امن کی ضامن ہیں‘سیدر یاض حسین شاہ

جمعہ 5 فروری 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) جماعت اہل سُنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام سلامتی اور ایمان امن سے عبارت ہے، اسلام کی تعلیمات احترام انسانیت ،انسانی حقوق اور امن کی ضامن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ تکمیل پاکستان کشمیر کی آزادی سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

حکومت دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کو متحرک کرکے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے۔ برطانوی سامراج نے تقسیم برصغیر کے اصولوں سے انحراف کرکے تنازع کشمیر پیدا کیا۔سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہرمسلمان اپنے جسم پر اسلام کو لاگو کرے۔ مسلمان قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط بنائیں۔ محبت رسول اطاعت رسول کا راستہ دکھاتی ہے۔ قرآن کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے والا دنیا وآخرت میں کامیاب ہوگا۔ قرآن کو منشور حیات بنا نا کامیابی کی ضمانت ہے۔