پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں یوم یکجہتی کشمیر پر مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے ریلیاں نکالیں

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک یادگار سے یکجہتی ریلی نکالی گئی،ریلی جی ٹی روڈ، فردوس سے ہوتی ہوئی نشتر حال پر اختیام پذیر ہوئی

جمعہ 5 فروری 2016 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اہل پشاورنے کشمیریوں کی حق خوداداریت کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گئیں جبکہ ننھے بچوں نے خاکوں کے ذریعے بھارتی مظالم کی کہانیاں بیان کیں۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں یوم یکجہتی کشمیر پر مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے ریلیاں نکالیں گئیں۔شرکا نے کشمیر کی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے زیر اہتمام مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ون میں منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے ملی نغمے اور خصوصی ٹیبلوز پیش کر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بچوں نے کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کو خاکوں کی مدد سے بیان کیا،خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق غنی نے وفاق کو کشمیر کی آزادی کی راہ میں روکاٹ قرار دیا ۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک یادگار سے یکجہتی ریلی نکالی گئی،ریلی جی ٹی روڈ، فردوس سے ہوتی ہوئی نشتر حال پر اختیام پذیر ہوئی، ریلی میں صوبائی قیادیں سمیت کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے جبکہ دوسرے سیاسی و مذاہبی جماعتوں نے بھی شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔