شاہد ذوالفقار خان نندی پور پاورپلانٹ کے سی ای او تعینات

جمعہ 5 فروری 2016 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) وزارت پانی بجلی نے شاہد ذوالفقار خان کو نندی پور پاورپلانٹ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پانی وبجلی کے مطابق شاہد ذوالفقار پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والے ادارے سے 13سال تک منسلک رہے جبکہ ان کا توانائی کے شعبے میں بھی 30سال سے زائد کا وسیع تجربہ ۔ شاہد ذوالفقار پاکستان اور سری لنکا میں توانائی کے منصوبے چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :