پی آئی اے ہڑتا ل قومی خزانے کو اربوں کے نقصان کا سامناہے ،میاں کامران سیف

حکومت ملازمین کے جائز مطالبات فوری مانے،عمران فیاض ہڑتال سے دنیا میں پاکستان کے امیج خراب ہورہا ہے،چوہدری احسان جٹ

جمعہ 5 فروری 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما میاں کامران سیف جوائنٹ پاکستان سیکرٹری مسلم لیگ لاہور ،مسلم لیگی راہنما عمران فیاض اور چوہدری احسان جٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں ب کہا ہے کہ پی اے آئی ہڑتال قومی خزانے کو اربوں کے نقصان کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک نئی ائیر لائنز بنانے کا بیان بھونڈا سوشا ہے پی آئی اے میں لاکھوں ملازمین کے ہوتے ہوئے دوسرا ادارہ قومی خزانے پر اضافی بوجھ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور پر مانے اور انہیں مذاکرات کی میز پر لائے انہوں نے کہا کہ ہڑتال سے دنیا بھر میں پاکستان کے امیج خراب ہورہا ہے اورپی آئی اے کے لاکھوں مسافر ائیرپورٹس پر ذلیل و خوار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں مسلم لیگ ن کے معروف وزراء پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف بینرز اٹھا کر مظاہرے کرتے رہے ہیں جن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، چوہدری شیر علی و دیگر بھی شامل ہیں جن کی سوشل میڈیا پر تصاویر بھی جاری ہوچکی ہیں میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت فی الفور پی آئی اے کی نجکاری کا اعلان واپس لے کیونکہ اس اعلان کے بعد اب تک پی آئی اے کو2ارب کا نقصان ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری درست فیصلہ نہیں حکومت اداروں کی نجکاری کی بجائے اپنے اخراجات کو کنٹرول کرے اور وزیر وں اور مشیروں کی فوج ظفر موج کو برطرف کرے کیونکہ نالائق وزراء کے باعث منافع بخش ادارہ نقصان کا باعث بن رہا ہے۔