بھارت نوازحکومت نے کشمیر کوفراموش کردیا‘پیپلزپارٹی اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا بیان

جمعہ 5 فروری 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت نوازحکومت نے کشمیر کوفراموش کردیا تکمیل پاکستان کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں ،پیپلزپارٹی اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہیں ،بھارت بندوق اوربارود سے کشمیریوں کی جدوجہد کونہیں دباسکتا۔

عنقریب جنت نظیر کشمیرکے ہرگھر پر پاکستان کاسبزہلالی پرچم لہرائے گا ۔ نااہل حکمران ریاست اوراپنی نجی تجارت میں سے ایک کاانتخاب کریں،ریاست اوران کی تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربینظیر بھٹوشہید سے آصف علی زرداری تک پیپلزپارٹی کے قائدین نے اپنے اپنے دورحکومت میں بھارت کے ساتھ برابری کی بنیادپربات کرتے تھے جبکہ میاں نوازشریف کے لہجے میں ضرورت سے زیادہ نرمی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کواپنی نرمی کاجواب پڑوسی ملک سے گرمی کی صورت میں ملتا ہے۔پاکستان کے بدترین دشمن حکمرانوں کے دوست کس طرح ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بھارتی حکام اورسرمایہ داروں کے ساتھ نجی مراسم ایک بڑاسوالیہ نشان ہیں۔بھارت کے ساتھ تجارت کاشوق پوراکرنے کیلئے حکمرانوں کو اقتدارچھوڑناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے مفادات کیلئے قومی حمیت اورملکی سا لمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونیوالی برترین دہشت گردی دشمن ملک کی جارحیت کاشاخسانہ لگتی ہے جبکہ حکمران دوٹوک اندازمیں اس کی مذمت تک کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :