2017 کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی‘پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے‘ شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

جمعہ 5 فروری 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی کے حصول کیلئے سستے ذرائع پر توجہ دے رہی ہے ۔

پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے درست سمت میں سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ روایتی ذرائع کے ساتھ حکومت قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ پر 50 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے توانائی منصوبوں کیلئے جس محنت سے کام کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔پنجاب میں لگنے والے گیس پاور پلانٹس کے تینوں منصوبوں میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کرکے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2017 کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، سیکرٹری توانائی، چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قا ئد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :