جے یو آئی نے پی آئی کی نجکاری کی حمایت کردی ، ملازمین کی ادائیگی روکنے کی تجویز بھی دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 19:31

جے یو آئی نے پی آئی کی نجکاری کی حمایت کردی ، ملازمین کی ادائیگی روکنے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) جمعیت علماءاسلام(س) نے پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے متبادل کمپنی بنانے اور تب تک ملازمین کی ادائیگی روکنے کی بھی تجویز دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جامع شیرانوالہ میں کشمیر ڈے پر کشمیر سیمینار میں محمد اجمل قادری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی یہ سمجھتی ہے کہ پی آئی اے کو چلانا کوئی فرض واجب نہیں ،برطانیہ جیسی بڑی طاقت بھی اپنی قومی ایئر لائن کے اخراجات کو برداشت نہیں کرسکی اور30سال قبل برٹش ایئر لائن کو بیچ دیا گیا،اس لئے تمام حاضر سروس ملازمین کے جملہ حقوق کی ادائیگی کے عمل کر روک دینا چاہیے،اور کوئی متبادل کمپنی(ایئر لائن) تشکیل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو چلانے کے لئے 00 4ارب سالانہ اخراجات ہیں جنہیں برداشت کرنا پاکستان کی کمزور معیشت اور قوم کے بس کی بات نہیں مزید براں کے عیاشیوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :