تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ،قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

قادیانیوں اور انکے آلہ کاروں کو انکی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما وٴں کا ختم نبوت علماء کنونشن سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت علماء کنونشن مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاوٴن لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے امیر مولانا مفتی حسن کی صدارت میں منعقد ہوا،کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم ،استاذالحدیث پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،مولانا عزیزالرحمن ثانی ،پیر میا ں رضوان نفیس، وفاق المدارس لاہور ڈویژن کے مسئول مولانا مفتی عزیزالرحمن ،مولانا عبدالرحمن ،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا مفتی احمد علی،مفتی محمدزکریا ،مولانازاہد علی ملک،مولانا قاضی شمس الحق،مولانا مولانا مجیب الرحمن انقلابی،قاری ظہور الحق،مولانا مفتی مختار احمد،مولانا محمد حسین،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،قاری محمد صدیق توحیدی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالد عابد،مولانا عمرحیات ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالد محمود، ،قاری ذکا ء الرحمن اختر،مفتی خلیل الرحمن،مولانا مشتاق احمد،مولانا عبدالشکور یوسف،حافظ عبیدالرحمن معاویہ۔

(جاری ہے)

قاری محمدعابد حنیف سمیت کثیر تعداد میں علماء اور قراء نے شرکت کی۔مولانا اللہ وسایا نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ،ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے،علماء اپنے فرض منصبی کو پہچانیں ۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کر نے سے قیامت والے دن حضور ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی۔

مولانا محمد یوسف خان نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔

نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔مولاناعزیزالرحمن ثانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قادیانی گروہ کمنیو کیشن اورسپر پاور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے کفر و ارتداد اور اپنے الحاد آفریں نظریات کو اسلام باور کرواکے عالمی دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں ۔