لاہور میں ایکسپوسنٹرمیں پانچ روزہ” لاہور انٹرنیشنل بک فیئردو ہزار سولہ کا انعقاد

جمعہ 5 فروری 2016 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایکسپوسنٹرمیں پانچ روزہ” لاہور انٹرنیشنل بک فیئردو ہزار سولہ کا انعقاد۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے افتتاح کیاایکسپو سنٹرمیں منعقدہ لاہور انٹرنیشنل بک فئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تیسویں پانچ روزہ “لاہور انٹرنیشنل بک فیئئر2016 کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کیاصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، چئیر مین ایل آئی بی ایف ٹرسٹ زبیر سعید سمیت دیگر شخصیات نے کتابوں کے سٹالز کا دورہ کیااس موقع پرپرویز رشید کا کہنا تھا کہ کتاب میلہ علم و دانش کے متلاشیوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔

کتب بینی کے شوقین افراد کا کہنا تھا کہ موبائل اور دیگر جدید ایجادات کے باوجود کتاب آج بھی انسان کی تنہائی کی ساتھی ہے۔کتاب میلہ میں قرآن مجید کے خوبصور ت نسخوں سمیت اردو، انگریزی ادب اورمختلف موضوعات پر مشتمل ہزاروں کتابیں رکھیں گئیں تھیں ڈیجیٹل ڈیوائسز کی اہمیت اپنی جگہ مگر آج بھی کتاب پڑھنے کا جو مزا ہے وہ ڈیجیٹل ڈیوائسزمیں کہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :