لاہور، عطائیوں، انسانی صحت کے دشمنوں کیخلاف کارروائی، 4 جعلی کلینکس سیل ، رپورٹ ہیلتھ کمیشن کوبھجوا دی

جمعہ 5 فروری 2016 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء ) لاہور میں جوہر ٹاوٴن کے علاقہ میں علامہ اقبال ٹاوٴن انتظامیہ نے عطائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے4 کلینکس سیل کرکے رپورٹ ہیلتھ کمیشن کوبھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاوٴن انتظامیہ کی جانب سے ٹاوٴن آفیسر ریگولیشن محمد عامر نے عملہ کے ہمراہ کارروائی کی۔ انسپکشن ٹیم نے رسول پورہ میں دس کلینکس چیک کیئے جن میں سے چار کلینکس پرجعلی ڈاکٹرز غلام احمد، محمد شفیع، منصب علی اور عزیز الرحمٰن کام کررہے تھے۔ ٹاوٴن آفیسر ریگولیشن محمد عامر نے مذکورہ کلینکس کو سیل کرکے رپورٹ ہیلتھ کمیشن کوبھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :