لاہور ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

منافع خور مافیاء من مانی کرنے لگے

جمعہ 5 فروری 2016 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) لاہور میں بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ، منافع خور مافیاء من مانی کرنے لگے۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سیحسب معمول سرکاری نرخنامہ تو جاری کر دیا گیا لیکن بیشتر سبزیاں اور پھل مہنگے داموں ہی فروخت کیے جا رہے ہیں گزشتہ روزشہر بھرمیں آلو 20، پیاز 40، ٹماٹر 40، لہسن 240 روپے، ادرک 120 ، بینگن 50، پالک 20، ساگ 20، کھیرا 60، مٹر 50، کریلے 180 روپے، بھنڈی 120، لیموں 80، گھیا کدو 50، ٹینڈیاں 60، اروی 100، بند گوبھی 30، پھول گوبھی 30، سبز مرچ 80، شملہ مرچ 80، شلجم 20، مولی 20، گاجر 20، پھلیاں 100، میتھی 40، مونگرے 60 روپے فی کلو میں فروخت کئے گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے جس بھی علاقے میں چلے جائیں ہر دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہاہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سبزی و پھل فراحت کرنے والے کہتے ہیں کہ عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ ہو یا سبزی منڈی، منافع خور مافیا روز بروز طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔ مافیا کو روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نظر آتے ہیں نہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار، جس کی وجہ سے مافیا اتنا سرگرم ہو چکا ہے کہ دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کررہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :